مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 453 فوجیوں اور افسران کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونیوں کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک اس رجیم کے 121 فوجی مارے گئے ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
ان اعدادوشمار کا صیہونی حکومت نے باضابطہ اعلان کیا ہے لیکن ہلاک شدگان کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔