مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ویب سائٹ سمافور نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں کے خلاف حملوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع یمنی مسلح افواج کے خلاف براہ راست کاروائی کے آپشن پر غور کررہا ہے۔
خطے میں تعیینات امریکی بحری جہازوں سے یمنی ڈرون اور میزائلوں کو گرایا گیا تھا۔ امریکی جہاز یو ایس ایس کرنی نے کہا تھا کہ 16 دسمبر کو یمنی فوج کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون بحیرہ احمر میں گرایا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی علی عہدیدار جان کربی نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں سے علاقے کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔