مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے زیرسایہ صہیونی حکومت فلسطین کے مختلف مقامات پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین کے شمال سے جنوب تک مختلف علاقوں میں صہیونی جارحیت جاری ہے۔ غزہ کے شمال میں واقع شہر جبالیا میں رہائشی محلے پر بمباری کے نتیجے میں دس سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہزار ہوگئی ہے۔ شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد تعداد بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں پر مشتمل ہے۔