مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔
مہر کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات اچانک پیش آتے ہیں لہذا اس کے لئے ہنگامی بجٹ ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں مختلف قسم کے آفات آتے رہتے ہیں لہذا ہنگامی بجٹ رکھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس حوالے فعالیت کرتی ہے۔ مسلح افواج بھی جہاں خلا محسوس کریں، فورا حاضر ہوکر ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے تحقیقاتی، پیداواری اور تربیتی پروگرام رکھے جارہے ہیں جس کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔
مسلح افواج کے معاون نے غزہ میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام کے صبر کی ایک حد ہے اس کے بعد ردعمل آنا شروع ہوگا۔ خطے میں صہیونی حکومت کی حمایت کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔