نتن یاہو کے دفتر میں اجلاس میں شرکت کے دوران فوجی سربراہ کو سخت تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی اعلی حکام کے درمیان آپس میں بداعتمادی بڑھ رہی ہے۔ خفیہ اجلاسوں میں ایک دوسرے کی باتیں ریکارڈ کرنے اور اہم فیصلوں کو افشا کرنے کے شک کی بنا پر اعلی ترین عہدیداروں کو بھی سخت تلاشی کے بعد اجلاسوں میں شرکت کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کے سربراہ ہرتزی ہالیوی کو جنگی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران نتن یاہو کے دفتر کے سیکورٹی عملے نے انتہائی سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی کیونکہ ان کے ہمراہ آواز ریکارڈ کرنے کے آلات ہونے والا شک کیا جارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کے اس سلوک پر جنرل ہالیوی نے سخت احتجاج کیا اور کابینہ کے اجلاس کے دوران بھی اس کا ذکر کیا۔