مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ غزہ کے سکولوں اور غیر فوجی مقامات پر صہیونیوں کے حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الدرج محلے میں واقع دو اسکولوں پر صہیونی فوج نے بمباری کی ہے۔
اسکولوں میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں کم از کم فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب حماس اور جہاد اسلامی کے مجاہدین صہیونی فوج پر جوابی حملے کررہے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔