مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔