مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کی قسام بٹالینز نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ شہروں عسقلان، سدیروت اور بئر سبع کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
کچھ ہی لمحے قبل فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ کے مضافات کی ناجائز صیہونی بستیوں کیزویم، نیریم اور عین الثالثہ کو بھاری مارٹر حملے سے نشانہ بنایا۔
قسام بٹالین نے غزہ کے شمال مغرب میں قابض اسرائیلی فوج کو 114 ایم ایم راکٹوں اور ہیوی کیلیبر مارٹروں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عسقلان پر قسام کے میزائل حملے میں ایک صہیونی زخمی ہوا ہے جب کہ غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں مزید چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔