مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی ادارہ صحت نے طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں اور طبی مراکز پر حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں ہسپتالوں اور طبی مراکز پر 427 حملے کئے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 203 حملے غزہ کی پٹی میں واقع طبی مراکز پر ہوئے۔
ادارے نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں طبی مراکز پر ہونے والے حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 560 افراد شہید اور 718 زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے الشفاء ہسپتال کے سربراہ سمیت طبی عملے کے 26 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ بے گناہ گرفتار ہونے والوں کی رہائی کے لئے اقدام کریں۔