مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین شہر میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔
ان ذرائع نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو فلسطینی بچوں میں سے ایک "آدم سامر الغول" کی تصویر بھی شائع کی ہے۔
مقامی ذرائع نے جنین میں 9 سالہ فلسطینی بچے "باسل ابوالوفا" کی شہادت کی تصاویر بھی شائع کیں جو صیہونی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔
حالیہ دنوں میں غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان فلسطینی بچوں کے پاس نہ کوئی ہتھیار ہے اور نہ ہی وہ صہیونیوں کے لیے خطرہ ہیں لیکن خونخوار اسرائیلی فوج انہیں وحشیانہ بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے ان معصوموں کی زندگی کا خاتمہ کرتی ہیں۔
اس پر طرفہ تماشا یہ کہ نام نہاد انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک کہ جن کے انسانی حقوق کے نعروں کی حقیقت حالیہ غزہ جنگ میں عیاں ہوچکی ہے، انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ ان جرائم کو غاصب اسرائیل کا دفاعی حق سمجھتے ہیں۔