مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اناتولی نیوز نے خبر دی ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے حملوں کے ردعمل میں آئرلینڈ میں وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ڈبلن اور دیگر شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے صہیونی حکومت کی جانب غزہ میں جاری بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔