مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے طوفان الاقصی میں شدید نقصانات اور بین الاقوامی سطح پر خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنے کے بعد صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کو حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔
تازہ ترین بیان میں وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر دفاعی تنصیبات کو کم نشانہ بنانے کی کوششوں کے باوجود غزہ میں شہریوں پر زیادہ حملہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم قبضے کے بعد غزہ کا دفاع ہمارے قبضے میں ہوگا تاکہ حماس جیسے گروہ وہاں وجود میں نہ آسکیں۔