غاصب صیہونی رجیم کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک میزائل مغربی الجلیل میں گرا اور جنوبی لبنان سے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن کی آواز سنائی دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی الجلیل پر میزائل گرنے کی خبر دی ہے۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی سرحد سے مغربی الجلیل کے ایک غیر آباد علاقے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی۔

جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے اس میزائل حملے کے جواب میں دو قصبوں شیحین اور الجبین کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔