مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال مغرب میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند یونٹ کے کمانڈروں کے ایک ٹینک کو یاسین 105 راکٹ سے تباہ کردیا۔
دوسری طرف فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ قدس بریگیڈ نے بھی غزہ کے عوام کے خلاف قابض حکومت کے جرائم کے جواب میں نیریم اور العین الثالثہ کی صہیونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ادھر قابض رجیم کے ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی کے نواح میں واقع صہیونی بستی "نیر عوز" میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنائی دی ہے ۔