مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آپس میں جاری مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
عبداللہیان نے سعودی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے دوران غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو جلد روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔