مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی میڈیا نے زیکیم کے ساحلوں پر عزالدین قسام بٹالین کی اقدامی کارروائی کے تباہ کن صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس آپریشن کو "بلیک سنیچر" (الاقصی طوفان آپریشن) کے بعد سب سے اہم اور خوف ناک آپریشن قرار دیا ہے۔
گزشتہ رات عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈو دستوں کا ایک گروپ عسقلان کے جنوب میں واقع قصبے "زیکیم" میں داخل ہوا۔
قسام بٹالین (حماس کے عسکری ونگ) نے اعلان کیا کہ ان کی بحریہ کی ایک ٹیم سمندر سے عسقلان کے جنوب میں واقع صہیونی قصبے "زیکیم" کے ساحل میں داخل ہوئی جہاں صیہونی فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
دوسری طرف غاصب صیہونی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ قسام کمانڈو فورسز کے ایک گروپ نے زیکیم ساحل پر حملہ کیا جہاں شدید جھڑپ ہوئی۔