الجزیرہ کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ غزہ کے لئے انسانی امداد لے جانے والا پہلا کٹینر کچھ لمحے قبل رفح کراسنگ سے گزرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رفح کراسنگ پر تعینات الجزیرہ کے رپورٹر نے چند منٹ قبل بتایا کہ "ہم اس وقت رفح کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد کے غزہ جانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

یہ کٹینر ضروری چیکنگ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد رفح کراسنگ سے  غزہ کی پٹی میں داخل ہوگا۔ 

ادھر حماس کے میڈیا آفس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "آج جو امدادی کھیپ پہنچنے والی ہے اس میں محدود مقدار پر ادویات، طبی آلات اور خوراک والے 20 ٹرک شامل ہیں۔

حماس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ "انسانی امداد کا قافلہ جو آج اس پٹی میں داخل ہونے والا ہے، محدود ہے اور اس علاقے کی تباہ کن صورتحال کے لئے کافی نہیں ہو سکتا۔ لہذا ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رفح کراسنگ کو مستقل طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔