مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکی میں اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔
اس سے پہلے صہیونی حکومت کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر اعلان کیا گیا تھا کہ وزارت خارجہ نے یورپ اور لاطینی امریکہ کے 20 ممالک میں اپنے سفارتخانے کے ملازمین کو حکم دیا ہے کہ احتجاج مظاہروں اور سیکورٹی کے پیش نظر خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔
دوسری جانب عبرانی خبری سایٹ واللا نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے دفتر میں کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں غزہ کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔