مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی اعلی عہدیدار کے مطابق نتن یاہو کابینہ نے صہیونی دہشت گرد فوج کو غزہ پر زمینی حملے کے لئے گرین سگنل دیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی فوجی ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ دسیوں ہزار فوجی غزہ پر زمینی حملے کے لئے تیار ہیں۔
وزیرجنگ نے بھی اشاروں میں کہا تھا کہ اس سے پہلے ہر کوئی سمجھ رہا تھا کہ ہم غزہ سے دور ہیں لیکن اب ہم غزہ میں داخل ہوجائیں گے۔
دوسری خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ کی سربراہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری لبنانی تنظیم پر عائد ہوتی ہے۔