خبری ذرائع نے لبنان کے سرحدی مقامات اور مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کی طرف سے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے نئی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ کے نامہ نگار نے لبنان اور مقبوضہ علاقوں کے سرحدی علاقوں کے بارے میں بتایا ہے کہ حزب اللہ کی فورسز نے سرحدی علاقوں میں صیہونی بستی "المطلہ" میں صیہونی حکومت کے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کی اس کارروائی میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد صیہونی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے تلة الحمامص کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا ہے۔