مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطین کے خلاف جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے ہفتے کی رات کو غزہ پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن عین وقت پر منصوبے کو نامعلوم وجوہات کی بناپر ملتوی کیا گیا۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق صہیونی حکومت کو اندرونی اور بیرونی ذرائع سے سنجیدہ نوعیت کی وارننگ ملی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں غاصب فوج غزہ کی دلدل میں پھنس جائے گی۔
مبصرین نے انتباہ کیا تھا کہ اسرائیلی انتہا پسند حکومت غزہ پر زمینی حملے کی غلطی کرنے سے باز رہے۔
بعض ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ پر ہفتے کی رات ہونے والے متوقع حملہ موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔