صیہونی رجیم کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے فلسطینی مزاحمت کے خلاف مسلسل شکست اور ناکامیوں کے بعد غزہ کی پٹی کا مکمل فوجی محاصرہ کرنے کا حکم دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی رجیم کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے فلسطینی مزاحمت کے خلاف مسلسل شکست اور ناکامیوں کے بعد غزہ کی پٹی کا مکمل فوجی محاصرہ کرنے کا حکم دیا۔

 فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گیلنٹ آرڈر کا مقصد غزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی منقطع کرنا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمت کو مقبوضہ علاقوں میں اپنی پیش قدمی روکنے پر مجبور کیا جاسکے۔