مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں اب تک 493 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں اکثر بچے ہیں۔
مقامی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق ان وحشیانہ حملوں میں اب تک 100 سے زائد بچے اور درجنوں فلسطینی خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
جبکہ صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے حملوں میں شہری اہداف کو نشانہ بناتے ہیں لیکن اس مضحکہ خیز دعوے کے برعکس فلسطینی مزاحمت کے خلاف ان کی کھلی عسکری شکست نے انہیں ایک بار پھر بچوں کے قتل عام پر اکسایا ہے تاکہ اس طرح فلسطینی مزاحمت کی کامیابیوں پر پردہ ڈال سکے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فلسطینی مزاحمت فورسز نے صیہونی رجیم کے فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور مسلمانوں کے قبلہ اور (مسجد الاقصی) پر مسلسل جارحیت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں عسکری کاوائی کی جس کے دوران سینکڑوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
تاہم صیہونی حکومت نے مزاحمت کئ اس کارروائی کے جواب میں ایک بار پھر غزہ میں شہری اہداف پر وحشیانہ حملے شروع کیے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا ہے۔