مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رجیم رو بہ زوال ہے جب کہ مزاحمتی محاذ فتح کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، واضح کیا: ہم فلسطینی قوم کی حتمی فتح کو ایک الہی وعدہ سمجھتے ہیں اور ایرانی قوم ہمیشہ آزادی پسند اور خود مختار اقوام کے ساتھ کھڑی ہے اور فلسطینی آزادی پسند قوم ان میں سرفہرست ہے۔
صدر رئیسی نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی حکومت اور قوم کی طرف سے فلسطینی قوم کو مجاہدین کی شاندار فتوحات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی رجیم کے ساتھ جنگ میں جو کچھ ہوا وہ گزشتہ 70 سالوں میں ایک بہت بڑا اور منفرد واقعہ تھا اور آپ مجاہدین اس بے مثال اور فاتحانہ کارروائی سے ملت اسلامیہ کو واقعی خوش حال کر دیا۔
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل "زیاد نخالہ" نے بھی اس ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت پر ایرانی کی قیادت، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی فورسز کی کامیابیوں اور صہیونی دشمن کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: خدا کی مدد سے یہ مبارک دن اور یہ فتوحات پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی اور فلسطینی قوم مزاحمت کی راہ میں ثابت قدم ہے۔