مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خدشوت یسرائیل نیوز سائٹ نےفلسطینی مزاحمت کے نئے آپریشن "الاقصیٰ طوفان" کی تازہ ترین صورت حال پر رپورٹ منتشر کی ہے۔
اس رپورٹ میں اس خوفناک فوجی کارروائی کے بعد قابضین میں شدید خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے: اسرائیل کی گلیاں ویران اور سڑکیں سنسان ہیں۔
عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے بھی خبر دی ہے کہ صہیونی فوج مقبوضہ علاقوں کے دیگر حصوں میں فلسطینی قسام بریگیڈ کے حملوں سے بہت پریشان ہیں اور اس وقت 22 جگہوں مییں شدید مسلح تصادم جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فلسطینی صحافی محمد الصالحی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مزاحمتی جھڑپوں کی کوریج کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
چند لمحے قبل فلسطینی مجاہدین نے یروشلم سمیت مقبوضہ علاقوں پر درجنوں راکٹ فائر کئے تھے۔
کچھ دیر قبل غزہ کی مشرقی سرحدی پٹی سے مزاحمتی سپورٹنگ فورسز کی ایک بڑی تعداد مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئی۔
دوسری طرف صیہونی روزنامہ معاریو نے اطلاع دی ہے کہ 140 سے زیادہ زخمی صیہونیوں کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے کم از کم 20 کی حالت تشویشناک ہے۔