مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایک گاڑی میں مشکوک بم دھماکہ ہوا ہے جس کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ جنوبی علاقے کریات ملاچی کے نزدیک ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی اچانک دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ بعد میں بتایا گیا کہ زخمیوں میں ایک ہلاک ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی تھی جو دھماکے کے جواب میں کی گئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ ذاتی دشمنی بھی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت حالیہ سالوں میں امن و امان کے حوالے سے بدترین بحران کا شکار ہے۔ مسلسل بحران اور سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مختصر عرصے کے اندر پانچ مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں۔ نتن یاہو کے متنازعہ اصلاحاتی منصوبے کے بعد وسیع پیمانے پر عوام احتجاج کررہے ہیں۔