مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ خبررساں ایجنسی نے جمعرات کی صبح ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے ہوائی اڈے کے کسٹم کے گودام میں زوردار دھماکے کی خبر دی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
نوفا 24 نیوز ویب سائٹ نے ازبکستان کے دارالحکومت میں عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہے: تاشقند کے اسلام کریموف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کسٹم کے گودام میں دھماکہ ہوا۔
ابھی تک اس واقعے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر ازبکستان کی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ تاشقند ہوائی اڈے پر تین ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ایک گودام میں بجلی گرنے سے ہوا۔