مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مشہد میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکارو کے اہل خانہ سے آج صبح ملاقات کی۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی ماہ صفر کے آخری ایام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر حرم مطہر رضوی کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے مشہد میں موجود ہیں۔