مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ حلب اور ادلب کے مضافات میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی جانب سے فوج کے بعض ٹھکانوں پر دراندازی کے جواب میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
شامی وزارت دفاع نے حلب کے مغربی مضافات میں ملک کی مسلح افواج کے آپریڈن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کی اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شامی فوج کے یونٹوں نے حلب کے مغربی مضافات میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا اور انہیں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔
دوسری جانب ادلب کے مضافات میں شامی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔