مہر خبررساں ایجنسی کو سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ملنے والی رپورٹ کے مطابق اب تک چابہار اور زاہدان کے ہوائی اڈوں سے 6 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین اہواز بھیجے جا چکے ہیں جہاں سے وہ چذابہ سرحد کے راستے عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔
سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی زائرین کو مقدس مقامات کی طرف زمینی سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی اجازت اور تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ، پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ، وزارت داخلہ، گورنر کے دفتر سیستان و بلوچستان اور خوزستان اور فارس ایئر قشم ایئرلائنز نے چابہار اور زاہدان سے 6 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو اہواز ہوائی اڈے منتقل کیا ہے اور وہاں سے زائرین چذابہ سرحد کے ذریعے نجف اور بغداد روانہ ہو چکے ہیں"۔