ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے

مہر رپورٹر کے مطابق احمد وحیدی نے بدھ کی شام مہران میں برکت ٹرمینل کے دورے کے دوران بتایا کہ برکت ٹرمینل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کی واپسی آسانی کے ساتھ ہو۔

مہران بارڈر پر واپسی کے لیے گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں مہر رپورٹر کے سوال کے جواب میں انھوں نے مزید کہا: مہران بارڈر سے زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسیں اور 7 سو وین گاڑیوں کا انتظام موجود ہے۔