امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران حادثہ پیش آنے کی وجہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا

مہر خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آسٹریلوی شہر ڈارون کے ساحل پر امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
امریکی فوج کے 20 اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے تھے۔
امریکی فوج کی طرف سے تاحال حادثے کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔