مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سنگاپور میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکہ درمیان قیدیوں کی رہائی کے حوالے ہماری ثالثی کامیاب ہوکر جوہری مذاکرات پر منتہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ وسائل سے مالامال ہے۔ دنیا کے چھوٹے اور بڑے ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ کریں۔ خطے اور بین الاقوامی معاملات میں سب کی شمولیت ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن جنگ کی وجہ سے دنیا کی توانائی کا بڑا حصہ ضایع ہورہا ہے۔ عالمی سطح پر غذائی بحران درپیش ہے۔ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد ہم نے 80 ہزار افراد کو افغانستان سے باھر نکالا ہے۔ امریکی فوج کے نکل جانے کے بعد افغانستان کی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔