مہر خبررساں ادارے کے مطابق منگل 22 اگست سے ملائیشیا میں تلاوت قرآن کمپٹیشن شروع ہوا ہے جس میں حفظ قرآن اور قرائت کے شعبوں میں بین الاقوامی حافظان اور قاریان شرکت کررہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق قرائت کے شعبے میں ایران اور ملائشیا کے قاری پہلے نمبر پر آسکتے ہیں۔ ان شرکاء کی وجہ سے مقابلے میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک اردن اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے قاریان قرآن نے بہترین لحن و صوت کے ساتھ محفل کو تلاوت قرآن کریم سے مسحور کردیا ہے۔
مقابلے کے اگلے روز ملائشیا تعلق رکھنے والے قاری محمد قوم نذار نے سورہ عنکبوت کی آیات کی بہترین انداز میں تلاوت کی۔ محمد قوم نذار کے پاس نابینا قارئین کے مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز ہے۔ ان کے بعد اسلامی جمہوری ایران سے تعلق رکھنے علی رضا بیژنی نے تلاوت قرآن سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔ ان کی تلاوت کے دوران داد تحسین سے حوصلہ افزائی کی۔
ماہرین کے مطابق سامعین کی طرف سے اتنی زیادہ تشویق اور داد تحسین کی وجہ سے جیوری پر دباو بڑھ سکتا ہے کہ قاری کو اچھے نمبر دیں۔
اگلے ایک یا دو دنوں میں واضح ہوجائے گا کہ ایرانی قاری کو افغانستان اور ملائشیا کے سخت رقیبوں کے مقابلے میں کتنے نمبر ملے ہیں۔ بین الاقوامی مقابلوں کے تجربہ کار قاری مسعود انوری کے مطابق ایرانی قاری نے مصطفی اسماعیل کی تلاوت کے انداز میں بہترین آواز اور لحن کے ساتھ قرائت کی ہے۔ ان کی اچھی خلاقیت کی وجہ سے مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے۔ اب تک علی رضا بیژنی نے دوسرے قارئین سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔