اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان سے زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی خدمت رسانی کے لئے ریمدان بارڈر پر تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کا سرحدی بارڈر ریمدان ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کی گزرگاہ بنے گا۔ ادارہ حمل و نقل کے تحت اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور سرحد پر سائبان نصب کرنے اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔