مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
دریں اثنا آج پاک فوج کی طرف سے لاہور میں21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔
مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی داراحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوئی، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔
واہگہ بارڈر پر صبح کے وقت پرچم کشائی جبکہ شام کو پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوگی۔ رینجرز کا خصوصی اسکواڈ روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی،تحائف اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوگا۔
مزید بر آں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کا جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز، گہرے سمندر میں پاکستان اور یو اے ای کا پرچم لہرا دیا۔خاور اقبال نے متحدہ عرب امارات کے سمندر میں جاکر پاکستانی پرچم لہرایا۔