مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے 24 ڈیموکریٹک نمائندوں پر مشتمل وفد نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحد کا دورہ کیا۔
صیہونی حکومت کی وزارت دفاع نے جمعے کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے دورے کے موقع پر حزب اللہ کی سرنگوں کا مشاہدہ کیا۔
نیز صیہونی حکومت کی وزارت دفاع نے امریکی وفد کے سرحد پر واقع آئرن ڈوم سسٹمز کے دورے کا بھی ذکر کیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ سنجیدہ اور مفید مشاورت کی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں شدت آئی ہے۔ صیہونی حکومت جو لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے لگائے گئے خیموں کو ہٹانے میں ناکام رہی ہے، ہر روز لبنان کی حزب اللہ کے خلاف بھڑکیں مارتی ہیں لیکن حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے عملی قدم اٹھانے سے کترا رہی ہے۔