مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں دو اہلکار جان بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور قلات کے علاقوں میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کئے۔
ہشت گروہ بلوچستان لبریشن آرمی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پیر کے روز پولیس اور دیگر مقامی ذرائع نے کہا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچ کے علاقے میں گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کی وجہ سے اس میں سوار مقامی سیاستدان سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بدھ کے روز ہی دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں قبائلی علاقے باجوڑ میں خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔