مہر خررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیر کی صبح غاصب صہیونی فورسز نے الخلیل کے جنوبی قصبے مسافریطا میں فلسطینی عوام پر حملہ کرکے املاک پر قبضہ کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غاصب فورسز نے فلسطینی شہری اپنے گھر کی مرمت کررہا ہے۔ اتنے میں صہیونی فورسز نے حملہ کرکے تعمیراتی سامان کو اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔
دراین اثناء جنین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارکر ایک معذور فلسطینی جوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غاصب فورسز نے گرفتار کرنے سے پہلے معذور فلسطینی جوان پر تشدد بھی کیا۔
اس واقعے کے کچھ دیر صہیونی فورسز نے علاقے پر دھاوا بول دیا اور عارضی چیک پوسٹ قائم کرکے شہریوں سے تفتیش کی۔ اس دوران فلسطینی جوانوں اور حملہ صہیونیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
رام اللہ سے خبر ملی ہے کہ شمال میں واقع صہیونی بستی شیلو میں فلسطینی جوانوں نے گاڑی پر پتھراو کرکے اس میں سوار صہیونی کو زخمی کردیا ہے۔