مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ حمل و نقل کے سربراہ ایوب کرد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان زائرین میں سے 5 ہزار 298 پیدل اور ایک ہزار 452 بسوں کے ذریعے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں داخل ہونے والی بسوں میں سے 39 34 کو کربلائے معلی جانے کا پرمٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بسیں مہران بارڈر کی طرف سفر کریں گی جبکہ 5 بسیں مشہد مقدس کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی بہتر خدمت کے لئے راستے میں تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں مخصوصا 50 ڈگری کی گرمی کے مدنظر بسوں میں ائیرکنڈیشنڈ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ایوب کرد نے مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سے آنے والے ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس کے زیراہتمام خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ راستے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔