ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ایران آذربائیجان سرحد پر موجود پلدشت علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود فوجیوں سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے ایران کی فوج اور سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ہمراہ سرحدی علاقے پلدشت کا دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں پر موجود فوجیوں سے ملاقات کی۔

جنرل باقری نے سرحدوں کا دفاع کرنے والے جاں بکف شیر دل فوجیوں کی زحمات پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ آج مسلح افواج کی طاقت اور توازن کی طاقت ہر زمانے سے زیادہ ہے اور مسلح افواج کے تمام شعبے مکمل آمادگی کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاطت کرنے والے محافظ قابل تعریف و تمجید ہیں اور سرحدوں پر امن و امان ان عزیزوں کی زحمت کا نتیجہ ہے