مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم الحرام شروع ہونے کے ساتھ کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر علم کی تبدیلی اور گنبد کو غسل دینے کی تقریب ہوئی۔
خادمین نے باوضو ہوکر گنبد پر جاکر پہلے زیارت عاشورا پڑھی اور چومنے کے بعد پاک و صاف پانی سے گنبد کو غسل دیا۔
منگل کی رات کو گنبد کی صفائی کے بعد روضہ مبارک پر ایام عزاداری کی مناسبت سے سیاہ پرچم لہرایا گیا۔