مہر نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور ایران اور روس کے بڑھتے تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے روس کو یوکرائن میں قتل عام کا مزید موقع ملے گا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے کہا کہ ایران میں قید 4 امریکی شہریوں کی آزادی کے لئے ایران کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات ہوئے ہیں۔
انہوں نے جوہری معاملات کے حوالے سے کہا کہ فی الحال کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جیک سالیون نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل قابلیت کے پیش نظر کسی بھی تجربے سے کوئی تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ ہم کچھ عرصے سے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بارے میں تشویش کا شکار تھے۔