مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور یوگنڈا کے اعلیٰ حکام نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کئے۔
ایران اور یوگنڈا کے درمیان تعاون کی دستاویزات اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے حکام نے تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور یوگنڈا کے درمیان ویزے سے استثنیٰ، زرعی تعاون، مشترکہ مستقل کمیشن کا قیام اور مشترکہ بیانئے کی چار مفاہمتی دستاویزات پر دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔