مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت آیت اللہ رئیسی نے افریقی ممالک کے دورے کے دوران کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایران کے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ہاؤس کا دورہ کیا۔
اس مرکز میں 35 سے زائد ایرانی تعلیمی اداروں نے ادویات، طبی آلات، زراعت، تعمیرات اور فن تعمیر کے شعبوں میں اپنی مصنوعات کو متعارف کراکے کینیا کو برآمد کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کینیا کے صدر نے آیت اللہ رئیسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس ایرانی مرکز کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اسے کینیا کے نوجوانوں کو علم اور ٹیکنالوجی کی طرف لانے کی ذریعہ قرار دیا تھا۔