مہر خبررساں ایجنسی نے خبری ویب سائٹ شہاب نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی داخلی سیکورٹی کے وزیر بن گویر نے فخر کے ساتھ کہا ہے کہ جب سے وہ حکومت میں آئے ہیں،120 بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ صہیونی حکومت کے وحشیانہ عمل کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید فلسطینیوں کو قتل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے موجودہ کابینہ کے چھے مہینوں کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سو سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کا قتل عام ضروری ہے کیونکہ اسرائیلی عوام ہم سے یہی چاہتے ہیں اور ہم اس کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔
بن گویر اسرائیلی کابینہ کے دائیں بازو کی شدت پسند وزیر ہیں جنہوں نے نتن یاہو کی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف سخت موقف اپنانے پر مجبور کیا ہے۔