مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بحری اتحاد کی تشکیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس سے خطے کی سمندری سیکورٹی اور حفاظت یقینی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر کرنا ایرانی کی اولین ترجیح ہے۔ ہمسایہ کے ایک دوسرے سے نزدیک آنے سے متوازن اتحاد وجود میں آتا ہے۔ خطے کے ممالک اور ایران باہمی تعاون اور مذاکرات کے ذریعے خطے کو مزید پرامن بناسکتے ہیں۔
انہوں نے سمندری اور بحری سیکورٹی کے حوالے سے ایران کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فورسز نے سمندری تجارت کی سیکورٹی اور بحری قزاقوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرکے تین مرتبہ اقوام متحدہ کی جانب انعامات حاصل کئے ہیں۔
ایڈمرل ایرانی نے ایرانی بحریہ کے تاریخی مشن 360 ڈگری کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے 86ویں بحری بیڑے کے مشن نے سنہری موقع ایجاد کیا اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔