مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب وہاں لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر جمع ہو رہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکا لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔