ازبکستان کے صدر میرضیایف کا آج تہران میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ازبکستان صدر کے مابین آج ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما ایران اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میرضیایف کے تہران کے دورے کا مقصد ایران اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔