مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ملک کے مشرقی علاقوں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کو اطلاع ملنے کی وجہ سے بروقت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور کسی بڑے سانحے سے پہلے ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے تحت بروقت آپریشن کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔